وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب کا اجلاس

لاہور۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہفتہ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اور ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اجلاس میں موجود تھے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز حسین شاہ …

لاہور۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہفتہ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اور ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اجلاس میں موجود تھے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز حسین شاہ نے اجلاس کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مشن، انتظامی ڈھانچے، قانونی فریم ورک، عملداری کے طریقہ کار، ہیومن ریسورس،ادارے کو مالی بد عنوانیوں کی ریکوری اور گرفتاریوں کے حوالے سے اب تک حاصل شدہ کامیابیوں پربریفنگ دی اور مستقبل میں ادارہ جاتی لائحہ عمل کو مزید موئثر بنانے، خصوصا افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور وائٹ کالر کر ائمز کو کنٹرول کرنے میں پیشہ وارانہ مہارت کو بڑھانے کے حوالے سے افسران کے تربیتی کورس کی تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے پیشہ وارانہ فرائض عام فرائض نہیں ہیں، بلکہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ ایک جہاد ہے۔اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ مگرکرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کو بے حدنقصان پہنچایا ہے۔ ماضی میں جس نوعیت کی کرپشن ہمارے ملک میں کی گئی ہے، اس کی وجہ سے آ ج ہم معاشی بد حالی کا شکاراور قرضے لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہم خطے کے دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گئے ہیں اور ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی پہلی ترجیح بڑے مجرموں کے خلاف ایکشن لینا ہونی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے محروم اور پسے ہوئے طبقات مشکلات میں ہیں، آپ دیانتداری سے لوگوں کے لئے مثال بنیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں کیونکہ قانون کی عملداری ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن افسران کو بلا خوف اور بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر افسران کوکوئی پریشانی یا مسائل درپیش آئیں تو وہ افسران کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Leave a Reply