لاہور۔4 مئی(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،اپوزیشن اپنی سوچ بدلے اور قانون سازی میں مدد کرے ،بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے ،عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدر بنانا آئین ،قانون اور الیکشن قوانین کی …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔4 مئی(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،اپوزیشن اپنی سوچ بدلے اور قانون سازی میں مدد کرے ،بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے ،عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدر بنانا آئین ،قانون اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے رینالہ خورد میں رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا ہے اور ثابت کیا کہ غریب عوام کا کتنا احساس ہے ،وزیراعظم عوام کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں ، نیا پاکستان منصوبہ سے بے گھر افراد کو گھر اور روزگار کے مواقع ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین اوورسیز سرمایہ کاروں کی بات کررہے تھے ،آج بیرونی سرمایہ کاری سے پلانٹ کا افتتاح کیا ،اس پروگرام سے ایک ہزار خواتین اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا واویلا بھی سننے کو ملا ،عدالت سے سزا یافتہ خاتون کو (ن) لیگ نے نائب صدر بنا دیا ،مریم نواز کو نائب صدر بنانا آئین ،قانون اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امن اور ترقی کا مشن لیکر نکلے ہیں ،اپوزیشن قانون سازی میں مدد کرے اور اپنی سوچ کو بدلے کیونکہ کرپشن سے پاک سوچ ضروری ہے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،اپوزیشن میں جو کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں وہ اپنے لوگوں کو سامنے لائیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ انتشار کا شکار ہے جو عہدے بانٹے گئے سب جانتے ہیں ۔








