اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر بندر حجار نے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے اب تک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 12ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔پاکستان اسلامی ترقیاتی ببنک سے فنڈ حاصل کرنے والاے تیسرا بڑا ملک ہے۔ہفتہ کو کومسٹیک میں اسلامی ترقیاتی بنک کے زیر اہتمام ٹرانسفارمرز شو کی تقریب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے …
اسلامی ترقیاتی بنک نے اب تک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 12ارب ڈالر فنڈز فراہم کئے ہیں،پاکستان فنڈ حاصل کرنے والاے تیسرا بڑا ملک ہے،بنک کے صدر ڈاکٹر بندر حجار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر بندر حجار نے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے اب تک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 12ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔پاکستان اسلامی ترقیاتی ببنک سے فنڈ حاصل کرنے والاے تیسرا بڑا ملک ہے۔ہفتہ کو کومسٹیک میں اسلامی ترقیاتی بنک کے زیر اہتمام ٹرانسفارمرز شو کی تقریب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بندر حجار نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انوویشن کیلئے 500ملین ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک اسلامی دنیا میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔صدر آئی ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کو اب تک مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 12ارب ڈالر کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔37ملین ڈالر نیلم۔جہلم منصوبے جبکہ کاسا۔1000 اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ترجیحی فنڈنگ بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے اور پاکستان کیساتھ ہمارے تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان میں کئی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے ۔گزشتہ روز ہم نے اسلام آباد کے رورل علاقوں میں صحت کی سہولتین فراہم کرنے کی غرض سے 15مابوائل کلینکس کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ بنک پاکستان میں پولیو کے خاتمہ میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگزم بنک کیساتھ ایک ایم او یو پر بھی دسخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینگے کیونکہ ہمیں بہت چیلنجوں کا سامنا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کے چیئر مین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی ناگزیر ہیاس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اسلامی ملکوں کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کومسٹیک اسلامی ملکوں کے تعاون سے پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔








