اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کے قبائلی علاقوں میں بہت جلد ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار گریجوایٹ کو 10سے 15ہزار وظیفہ دینے کا جلد اعلان کیا جائے گا، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے حصول کے لیے 5لاکھ سے ڈیڑھ کروڑتک نوجوانوں کو …
اسپیکر اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں نوجوانوں اور طالب علموں کی بڑی تعداد سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کے قبائلی علاقوں میں بہت جلد ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار گریجوایٹ کو 10سے 15ہزار وظیفہ دینے کا جلد اعلان کیا جائے گا، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے حصول کے لیے 5لاکھ سے ڈیڑھ کروڑتک نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتہ کو قومی اسمبلی میں نوجوانوں اور طالب علموں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو کہ یوتھ موبلائزیشن پلان کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان اس ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں اورہمیں ان کے روشن مستقبل کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بڑی سوچ اور ترقی کا جذبہ ہی نوجوانوں میں بیداری کی لہر پیدا کر سکتا ہے’ ہمیں اپنے نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے’ میں بڑے فخر سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی نوجوان قابلیت ، اہلیت اور حب الوطنی میں کسی بھی ترقی پذیر ملک کے جوانوںسے کم نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہونا چاہتا ہے ۔سی ۔پیک کی بدولت پاکستان میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ اس منصوبے کی افادیت کی بدولت روس ، سعودی عرب اور دیگر اہم ممالک بھی اس میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں جس سے خطے میں حیرت انگیز مثبت تبدیلی رونماہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مداخلت کی بدولت ادارے گورننس میں خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری نہیں آسکی ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہم سب کو مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر بڑی سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت جاری ہے ان ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ وہ دن دور نہیں جب فاٹا میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔اسد قیصر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صحت،تعلیم و دیگر انسانی بنیادی ضروریات کے لیے انقلابی اقدامات کرنا ہونگے ۔پاکستان کی آزادی سے لے کر دہشتگردی کی جنگ تک قبائلیوں نے حب الوطنی کی جو تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انسان کی ترقی میں اس کی سوچ ایک بنیادی جزو ہے۔ سوچ بڑی ہوگی تو ٹارگٹ بھی بڑا ہو گا ۔ترقی کے لیے محنت بنیادی شرط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرف توجہ دیں کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا ۔اگر ہر فرد یہ سوچ لے کہ آگے بڑھ کر میں نے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کو ترقی پزیر ملکوں کی فہرست میں شامل ہونے سے کو ئی نہیں روک سکتا ۔








