اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد اتوار کو رکھیں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق القادر یونیورسٹی کے قیام کا تصّور وزیراعظم کے اْس ویژن کا عکاس ہے جس کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے برابری کی بنیاد پر تعلیمی مواقع پیداکرنا ہے۔ یونیورسٹی کیلئے سوہاوہ کا چناؤاس لئے کیا گیا کہ راولپنڈی اور …
وزیراعظم آج سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد اتوار کو رکھیں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق القادر یونیورسٹی کے قیام کا تصّور وزیراعظم کے اْس ویژن کا عکاس ہے جس کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے برابری کی بنیاد پر تعلیمی مواقع پیداکرنا ہے۔ یونیورسٹی کیلئے سوہاوہ کا چناؤاس لئے کیا گیا کہ راولپنڈی اور گجرات کے درمیان کوئی یونیورسٹی موجود نہیں۔ یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو حصول علم کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔ القادر یونیورسٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور عصری مذہبی علوم کے ساتھ ساتھ تصوف کی تعلیم بھی دیگی تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی علوم پر تحقیق کے احیاء اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیارکیا جا سکے۔ نجی شعبے میں قائم دیگر یونیورسٹیوں کی طر ح القادر یونیورسٹی بھی قومی مقاصد اور تعلیمی بنیاد کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی۔








