حکومت کی تمام کوششیں معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کی ترقی کیلئے ہیں، میاں محمود الرشید

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام کوششیں معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کی ترقی کیلئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کے حکومت کے اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی سکیموں …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام کوششیں معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کی ترقی کیلئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کے حکومت کے اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی سکیموں سے لوگوں کو روزگار کے یقینی مواقع ملیں گے اور غربت میں کمی لائی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود پر کبھی توجہ نہیں دی بلکہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم کے نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے نجی شعبہ کی شراکت داری کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ میں سرمایہ کاری کیلئے دیگر کئی عالمی سرمایہ کار بھی رضا مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply