ٹوکیو ۔ 8 اگست (اے پی پی) 2 متنازع سمندری جزیروں کے قریب چینی کوسٹ گارڈ کشتیوں اور ماہی گیری کے ٹرالوں کی آمد پر جاپان نے احتجاج کیاہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جاپان نے کہا ہے کہ اس نے چینی کوسٹ گارڈ کی 6کشتیوں اور 200 سے زائد ماہی گیروں کی کشتیوں کو جاپان کے زیر کنٹرول سینکاکو کے جزیروں …
بحیرہ جنوبی چین میں چینی کشتیوں کی آمد پر جاپان کا احتجاج

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 8 اگست (اے پی پی) 2 متنازع سمندری جزیروں کے قریب چینی کوسٹ گارڈ کشتیوں اور ماہی گیری کے ٹرالوں کی آمد پر جاپان نے احتجاج کیاہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جاپان نے کہا ہے کہ اس نے چینی کوسٹ گارڈ کی 6کشتیوں اور 200 سے زائد ماہی گیروں کی کشتیوں کو جاپان کے زیر کنٹرول سینکاکو کے جزیروں کے قریب دیکھا ہے۔ چین بھی ان جزیروں پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور وہ انہیں دیویو کے نام سے پکارتا ہے۔جاپان کی وزارت خارجہ نے ان کشتیوں کے یہاں سے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کوسٹ گارڈ کی 3 کشتیاں اسلحہ سے لیس تھیں اوران پر توپیں نصب تھیں۔چین نے جاپان کے احتجاج کے ردعمل میں اپنے موقف کو دہرایا کہ یہ شروع ہی سے چین کا ہی علاقہ ہے۔








