سوہاوہ۔5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر سوچ دی ہے، اسلام علم اور حکمت کی وجہ سے پھیلا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے …
وزیر اعظم عمران خان قائداعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں،وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری

مزید خبریں
سوہاوہ۔5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر سوچ دی ہے، اسلام علم اور حکمت کی وجہ سے پھیلا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریح کا اہم دن ہے،یونیورسٹی کا قیام پاکستان کی تکمیل کی طرف اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں روحانیت سے متعلق تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علم اور حکمت کا منبع نبی کریم کی ذات اقدس سے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر سوچ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملکی جامعات میں سیرت چیئرز قائم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام نے اسلام کو تلوار سے نہیںبلکہ علم اور حکمت سے حاصل کیا جس کی وجہ سے مفکرین نے اسلام کو محبوب دین کے طور پر پیش کیا۔








