جاپان کے شہنشاہ کی خرابی صحت کے باعث مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت

ٹوکیو۔ 8 اگست (اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ نے خرابی صحت کے باعث مزید زمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر لی ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق آکی ہِیٹو نے اپنے ایک غیر معمولی عوامی خطاب میں کہا کہ وہ دن بدن بڑھتی کمزوری کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی سکت کھوتے جا رہے ہیں۔ جاپانی شہنشاہ کا یہ پیغام قومی ٹی وی چینل پر نشر …

ٹوکیو۔ 8 اگست (اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ نے خرابی صحت کے باعث مزید زمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر لی ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق آکی ہِیٹو نے اپنے ایک غیر معمولی عوامی خطاب میں کہا کہ وہ دن بدن بڑھتی کمزوری کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی سکت کھوتے جا رہے ہیں۔ جاپانی شہنشاہ کا یہ پیغام قومی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔ 82 سالہ آکی ہِیٹو کا حال ہی میں دل کا آپریشن ہوا ہے جبکہ انہیں سرطان کا مرض بھی لاحق ہے۔ جاپانی دستور میں بادشاہ کی تبدیلی کا کوئی طریقہءکار موجود نہیں ہے اور اپنے اس خطاب میں آکی ہیٹو نے عندیہ دیا کہ اگلے کچھ برسوں میں بادشاہت کی تبدیلی کو سہل انداز سے ممکن بنایا جائے۔ جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ وہ بادشاہ کا یہ بیان نہایت سنجیدگی سے لیں گے۔

Leave a Reply