حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام اہم فورمز پر موثر انداز سے اجاگر کرنے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام اہم فورمز پر مو¿ثر انداز سے اجاگر کرنے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سیّد فیض نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام اہم فورمز پر مو¿ثر انداز سے اجاگر کرنے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سیّد فیض نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق تفصیلاً بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل طرز پر ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے مطابق نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنا ایک معمول کی کارروائی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس سے کشمیری نوجوانوں کو زندگی بھر کی بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری طرف بھارت نے یٰسین ملک سمیت سینکڑوں کشمیری رہنماﺅں کوکالے قوانین کے تحت قید کر رکھا ہے جس کے ذریعے بھارت حق خودارادیت کےلئے اُن کے عزم کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں اسے کسی صور ت کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ظلم و تشدد اور بربریت و دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ کسی صورت میں کشمیریوں کا دل نہیں جیت سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور دیگر ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کا ڈرامہ ناکام ہو چکا ہے اور غیور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول سے کم کسی چیز پر آمادہ نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد معرض وجود آنے والی نئی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بامقصد مذاکرات کا راستہ اپنائے گی تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اُجاگرکرنے اور اس کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کئی مرتبہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اصل تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے جو صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے ہی سے حل ہو سکتا ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے مختلف فورمز پر مزید مو¿ثر انداز سے اجاگر کرنے کےلئے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سیّد فیض نقشبندی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عزم اور قربانیوں کے باعث وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کا اپنا پیدائشی حق لینے میں کامیاب ہو جائیں گے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply