اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے چئیر مین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گرین یوتھ موومنٹ کے قیام اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پروگرام کو پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کرنے کے لئے زیر بحث لایاگیا۔ معاون خصوصی نے چئیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو …
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی چئیر مین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات ، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے چئیر مین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گرین یوتھ موومنٹ کے قیام اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پروگرام کو پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کرنے کے لئے زیر بحث لایاگیا۔ معاون خصوصی نے چئیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بتایا کہ گرین یوتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ وزیراعظم جوان پروگرام کے تحت یونیورسٹی طلبائ کی صلاحیتوں کو نکھارے میں اہم کردار ادا کرے گا اور انہیں ملکی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جوان پروگرام کے تحت سٹارٹ اپ پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جو نیشنل ایکو سسٹم کی ترقی کے ساتھ ساتھ انوویشن ڈرائیون انٹرپرینیورز کے سسٹم کو ملک میں متعارف کروایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے 300 تعلیمی اداروں میں ٹیوٹ کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے اور یہ تربیت یافتہ نوجوان آگے چل کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن وزیراعظم پاکستان کی طرف سے نوجوانوں کی فنی تربیت اور فلاح وبہبود کے لئے شروع کئے جانے والے مختلف منصوبوں کے لئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ ملاقات میں نیشنل انٹرن شپ،نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ ایکسچینج، ایجوکیشن سپورٹ فار انڈرگریڈ سٹوڈینٹس اور لیپ ٹاب سکیم کو زیر بحث لایا گیا۔








