راولپنڈی ۔ 7 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو (سی او ڈی) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی او ڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سی او ڈی میں اسپیشلائزڈ ہتھیاروں کی وسیع رینج اور فوجی ملبوسات ہوتے ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے قومی خزانے پر بوجھ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سینٹرل آرڈیننس ڈپو کا دورہ، جنرل قمرجاوید باجوہ کی قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے پر سی او ڈی کی تعریف

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 7 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو (سی او ڈی) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی او ڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سی او ڈی میں اسپیشلائزڈ ہتھیاروں کی وسیع رینج اور فوجی ملبوسات ہوتے ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور پرانے اسلحے کو قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کی تعریف کی۔ سی او ڈی نے پرانے اور متروک سامان کو قابل استعمال بنایا۔ قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کعب لین میں آرمی پبلک سکول کا افتتاح کیا۔ اس سکول میں تما م تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ 1200طلباءکی گنجائش ہے۔








