اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہشاش بشاش اور توانا دکھائی دیئے،چھ ہفتوں کے مسلسل آرام نے ان کی طبیعت بہتر کردی ہے، ن لیگ نے الٹی گنگا بہانی شروع کردی ہے،یہ لوگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے،پاکستان کے عوام نے ماضی کے حکمرانوں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہشاش بشاش اور توانا دکھائی دیئے،چھ ہفتوں کے مسلسل آرام نے ان کی طبیعت بہتر کردی ہے، ن لیگ نے الٹی گنگا بہانی شروع کردی ہے،یہ لوگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے،پاکستان کے عوام نے ماضی کے حکمرانوں کو مسترد کردیا، حکومت عوام کے ووٹ سے پانچ سال کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے ،اپوزیشن کی خواہش پر حکومت گھر نہیں جائے گی،نواز شریف کے دو بیٹے اور سمدھی نیب کو مطلوب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سزا یافتہ قیدی نواز شریف کو ان کی اولاد جیل چھوڑنے جارہی ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی پریشانیاں اپوزیشن کی پریشانیوں سے مختلف ہیں۔الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق مریم نواز پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔ہر شخص اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہے۔کیا نواز شریف نے کک بیکس اور کرپشن ہمارے کہنے پر کی؟شور مچانے والے ہی ملک کی خراب معیشت کے ذمہ دار ہیں۔یہ لوگ کسی عدالت میں ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف ہشاش بشاش اور توانا دکھائی دیئے۔چھ ہفتوں کے مسلسل آرام نے ان کی طبیعت بہتر کردی ہے، ن لیگ نے الٹی گنگا بہانی شروع کردی ہے،یہ لوگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے،پاکستان کے عوام نے ماضی کے حکمرانوں کو مسترد کردیاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ووٹ سے پانچ سال کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے۔اپوزیشن کی خواہش پر حکومت گھر نہیں جائے گی۔حکومت کو صرف عوام کی مشکلات کی پریشانی ہے۔حکومت نے مشکل معیشت کوبہتر کرنا ہے۔








