لاہور۔7 مئی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف صریحا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے جلوس کا شو مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان سیاسی جنگ کا اظہار ہے نوازشریف مریم نواز کو پنجاب میں آگے لانا چاہتے ہیں۔ ایک مجرم کو یوں لے جایا جا رہا ہے جیسے وہ …
نوازشریف کا جلوس مریم اور حمزہ کے درمیان سیاسی مقابلے کا شو تھا، صمصام بخاری

مزید خبریں
لاہور۔7 مئی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف صریحا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے جلوس کا شو مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان سیاسی جنگ کا اظہار ہے نوازشریف مریم نواز کو پنجاب میں آگے لانا چاہتے ہیں۔ ایک مجرم کو یوں لے جایا جا رہا ہے جیسے وہ جنگ آزادی کا ہیرو ہو حالانکہ نوازشریف تو بدعنوانی اور کرپشن پر جیل جا رہے ہیں نواز شریف فساد برپا کرنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ نون لیگ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑانے میں ید طولیٰ رکھتی ہے سپریم کورٹ پر چڑھائی نون لیگ کا ہی کارنامہ تھا رانا ثناء اللہ کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ وہ پاک فوج اور عدالتوں کو بھی گالیاں دینے کی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی دھمکیوں کو سیریس نہیں لینا چاہیے۔ صمصام علی بخاری نے کہا کہ نواز شریف جلوس نکالنے کے شوقین ہیں اسی لیے ملکی معیشت کا ایسا جلوس نکالا کہ قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ نواز شریف اپنے آ پ کو آج بھی قانون اور آئین سے بلند اور خاص چیز سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ وہ جیل قوانین کو خاطر میں لاتے ہیں اور نہ انہیں عام قیدیوں جیسا سٹیٹس پسند ہے۔ نواز شریف کا عدالتی ریلیف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔اسی طرح ان کا اپنی سزا کے عمل کو سیاسی شو بنا دینا عدالت کو عزت نہ دینے کے مترادف ہے۔وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے پرانے عادی ہیں اسی لیے جیل مینوئل کی واضح خلاف ورزی کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے عدالتی ریلیف کے باوجود چھ ہفتے تک علاج نہ کرانے سے ثابت ہو گیا کہ علاج ان کا مسئلہ ہی نہیں ہے علاج کو وہ پہلے بھی جیل سے رہائی اور لندن جانے کیلیے ایک بہانے کے طور پر استعمال کررہے تھے اور دوبارہ جیل میں آنے کے بعد بھی ان کی پھر یہی کوشش ہو گی کہ بیماری کے بہانے پھر جیل کی سلاخوں سے کسی طرح باہر نکلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو دیکھنا ہو گا کہ مجرموں کو ہیرو بنا کرجلوس کی صورت میں جیل پہنچانے سے اندرون و بیرون ملک لوگ اس پارٹی کے بارے میں کیا سوچیں گے یہی سوچیں گے کہ کرپشن کا جنازہ ہے ذر ا دھوم سے نکلے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاست کو اگر عوام کی خدمت سمجھا جائے تو سیاست اپنے طور پر خود احتسابی ہے جس میں ڈیلیور نہ کرنے والے رہنما عوام کے دل سے اتر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تجوریاں بھرنے والے عام آدمی کا خیال نہیں کر سکتے۔








