اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر رچایا جانے والا تماشا ہمارے سیاسی کلچر کا تاریک پہلو ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے مالی جرائم ایک طرف ان کا سب سے بڑا جرم ہے کہ انہوں نے سیاسی اخلاقیات تباہ کیں اور سیاست میں ہارس ٹریڈنگ اور …
لاہور کی سڑکوں پر رچایا جانے والا تماشا ہمارے سیاسی کلچر کا تاریک پہلو ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر رچایا جانے والا تماشا ہمارے سیاسی کلچر کا تاریک پہلو ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے مالی جرائم ایک طرف ان کا سب سے بڑا جرم ہے کہ انہوں نے سیاسی اخلاقیات تباہ کیں اور سیاست میں ہارس ٹریڈنگ اور چھانگا مانگا جیسی منڈیاں میاں صاحب کی ایجاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب محض اپنے جرائم چھپانے کیلئے سیاست کی آڑ لے رہے ہیں، اس قسم کا تماشا پانامہ فیصلے کے بعد جی ٹی روڈ پر بھی رچایا گیا اور اب بھی عوام سے امید کی جارہی ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم کے لئے سڑکوں پر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور احتساب عدالت تک سب نے میاں صاحب کی چوری بے نقاب کی، میاں صاحب کو غلط فہمی ہے کہ کسی طرح قوم کو بیوقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔








