اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہورداتادربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے بم دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار …
چیئرمین سینٹ کی داتا دربار لاہور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہورداتادربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے بم دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افرادشہید و زخمی ہوئے ۔ چیئرمین سینٹ نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے بھی لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی۔








