بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے 7 شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کے لئے 10 کروڑ 50 لاکھ، پی سی بی کوچنگ سنٹر کوئٹہ کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 37 لاکھ، کراچی میں پی سی بی کوچنگ سنٹر کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply