اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چین نے پاکستان کی جانب سے شادی کا جھانسا دینے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے ٹاسک فورس پاکستان بھیج دی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی …
چین کا پاکستان کی جانب سے شادی کا جھانسا دینے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مکمل حمایت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چین نے پاکستان کی جانب سے شادی کا جھانسا دینے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے ٹاسک فورس پاکستان بھیج دی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی وزارت برائے پبلک سیکورٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی غرض سے ٹاسک فورس پاکستان بھیج دی ہے۔ چینی سفارتخانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانزیشنل شادیوں کے معاملہ پر چین کا مو¿قف بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ قانونی شادیوں کو تحفظ دیا جائے اور جرائم سے نمٹا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ چین جرائم سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے، دونوں ملکوں کے عوام کے جائز حقوق اور مفادات اور پاک چین دوستانہ تعلقات کے تحفظ کیلئے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کیساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی فردکراس بارڈر شادی کے نام پر پاکستان میں جرم کا ارتکاب کرے تو چین پاکستانی قوانین کے مطابق انکے خلاف کریک ڈاون کی مکمل حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقامی قوانین اور ریگولیشنز کے تحت اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ متعلقہ کیسز زیر تفتیش ہیں تاہم ترجمان نے کہا کہ متعدد میڈیا رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے تحقیقات کے مطابق شادی کے بعد جو پاکستانی خواتین چین میں مقیم ہیں ان میں سے جبری جسم فروشی یا انسانی اعضاءکی فروخت کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے عوام افواہوں پر یقین نہیں کریں گے، ہم کبھی چند جرائم پیشہ افراد کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دونوں ملکوں کے عوام کے جذبات کو مجروح کرسکے۔








