معاون خصوصی و ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی و ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے دوران عبادات کے ساتھ خاص طور پر ہمیں اپنے گردونواح میں مقیم مستحقین اور ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا،معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی و ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے دوران عبادات کے ساتھ خاص طور پر ہمیں اپنے گردونواح میں مقیم مستحقین اور ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا،معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے دوران دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ ہمیں ہمسائیوں کے حقوق پر بھی توجہ دینی ہو گی ہمیں مستحقین اور بیماروں کی ضرورتوں کا بھی خیال کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ہمسائے میں کوئی بھوکا سو گیا اور ہم اپنی عبادات میں مصروف رہے تو قیامت کے روز ہمیں اسکا جواب دینا ہوگا،اگرہمارے گردو نواح میں کوئی مریض دوائی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو ہمیں چاہیے اس کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے دوران اور عید کے موقع پر ہمیں یتمیوں اور بے سہارا لوگوں میں اپنی استطاعت کے مطابق خوشیاں تقسیم کرنی چاہیئیں اور ان کے دکھ درد کا مداوا کرنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply