آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی خواتین اور نوجوانوں کے وفود اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو

مظفر آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جس تحریک کا ہر اول دستہ نوجوان ہوں، قوم اُن کی پشت پر ہو اور دانشور فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوں تو اُ س تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کمزور نہیں کر سکتی ، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر میدان …

مظفر آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جس تحریک کا ہر اول دستہ نوجوان ہوں، قوم اُن کی پشت پر ہو اور دانشور فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوں تو اُ س تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کمزور نہیں کر سکتی ، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلے ہیں ،ا ٓزاد کشمیر کے نوجوانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنا فریضہ ادا کریں۔انہوں نے یہ بات ایوان صدر مظفرآباد میں خواتین اور نوجوانوں کے مختلف وفود اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیر کے غیور اور بہادر عوام” اب یا کبھی نہیں“ کے جذبے اور عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں جس کی کامیابی یقینی ہے، تحریک آزادی کشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز ، ڈاکٹرز اور پی ایچ ڈی سکالر ز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں نے اپنا مستقبل تحریک آزادی کی کامیابی سے وابستہ کر دیا ہے ۔ صدر نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ اپنی تعلیم ، ملازمت اور تجارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کا حصہ بن کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور سوشل اور روایتی میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم اُجاگر کرتے ہوئے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے حق سے کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں اور وہ بھارتی قابض فورسز کی بربریت کو خاطر میں لا رہے ہیں اور نہ ہی کسی جبر کے ضابطے کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار ہیں۔ دریں اثناءآزاد کشمیر کے لیے نئے شائع ہونے والے ایک اُردو روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا اپنا دہرا معیار ترک کرے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں پاکستان کی مدد کرے ۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اب کشمیریوں کے موقف کو جزوی پذیرائی ملنا شروع ہو گئی ہے، اقوام متحدہ ، برطانیہ اور یورپی یونین کے فورمز پر مسئلہ کشمیر کو سنا گیا، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وہاں کی حکومتیں بھی بھارت پر اس مسئلہ کے حل کے لیے دباﺅ ڈالیں ۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی طرف سے مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا انتظار کئے بغیر افریقی ممالک کی طرح ایکشن لے کر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کر انا چاہیے۔

Leave a Reply