اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاکستان بیت المال نے 24ہزار جدید کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کرکے اپنی سہولیات کا دائرہ کار خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز (ڈبلیو ای سی)تک بڑھادیا ہے۔ پاکستان بیت المال کے حکام کے مطابق اس اقدام کے بعد خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز اب خواتین کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے سالانہ 10 ہزار خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے …
پاکستان بیت المال نے سہولیات کا دائرہ کار خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز تک بڑھا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاکستان بیت المال نے 24ہزار جدید کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کرکے اپنی سہولیات کا دائرہ کار خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز (ڈبلیو ای سی)تک بڑھادیا ہے۔ پاکستان بیت المال کے حکام کے مطابق اس اقدام کے بعد خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز اب خواتین کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے سالانہ 10 ہزار خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لئے با صلاحیت ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مستقبل میں ہمارا آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میںخواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز میں مزید لیبارٹریاں قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ جس کا بنیادی مقصد خواتین کو با اختیاربنانے کے مراکز کو کمپیوٹر لیبارٹریوں سے لیس کر کے خواتین کو اپنی اوراپنے خاندانوں کی کفالت کے قابل بنانا ہے ۔ پاکستان بیت المال نادار خواتین کی مالی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں سماجی ڈھانچے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے کام کر رہا۔








