چیئرمین سینیٹ نے انصرام پیداوار، ترسیل و تقسیم بجلی (ترمیمی) بل 2019ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ نے انصرام پیداوار، ترسیل و تقسیم بجلی (ترمیمی) بل 2019ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کی انتظامیہ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، مذکورہ ترمیم کا …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ نے انصرام پیداوار، ترسیل و تقسیم بجلی (ترمیمی) بل 2019ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کی انتظامیہ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، مذکورہ ترمیم کا مقصد بجلی کے شعبے میں انضباطی شعبے کو بہتر بنانا ہے۔ بل کے تحت نیپرا کے چیئرمین اور اراکین کی تعیناتی کی عمر کی کم از کم حد میں کمی کی گئی ہے اور اس حوالے سے مارکیٹ میں مناسب افراد کو شامل کرنے اور ان کے پیشہ ورانہ تجربے سے استفادہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیئرمین اور دیگر اراکین پر اتھارٹی کے اجلاس کا کورم مشتمل ہو گا، ممبر ٹیکنیکل انجینئرنگ کی ڈگری کا حامل شخص ہو گا جو الیکٹرک اور توانائی کی خدمات کے میدان میں کم سے کم دس سالہ متعلقہ تجربہ رکھنے والا اچھی شہرت اور امتیاز کا حامل پیشہ ور فرد ہو گا۔ ممبر لاء قانون کے میدان میں ترجیحاً کارپوریٹ اور معاشیات کے شعبے میں ڈگری کا حامل فرد ہو گا اور جو قانون کے میدان میں کم سے کم دس سال کا متعلقہ تجربہ رکھنے والا، اچھی شہرت اور امتیاز کا حامل پیشہ ور فرد ہو گا۔ ممبر ایڈمن اینڈ انفورسمنٹ سماجی علوم میں ڈگری کا حامل فرد ہو گا اور جو پبلک پالیسی اور انتظامی امور کے میدان میں کم سے کم دس سال متعلقہ تجربہ رکھنے والا اچھی شہرت اور امتیاز کا حامل فرد ہوگا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے بل مزید غور و خوض کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
msf-atr/hil/zhm-hab 1153

Leave a Reply