وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے ازسر نو جائزے کی منظوری دیدی ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے ازسر نو جائزے کی منظوری دیدی ہے، کمیشن قائم ہو چکا ہے، اس مقصد کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات لی جائیں گی۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر سیمی ایزدی کی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے ازسر نو جائزے کی منظوری دیدی ہے، کمیشن قائم ہو چکا ہے، اس مقصد کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات لی جائیں گی۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر سیمی ایزدی کی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان 1961ء میں بنا تھا اسے کے بعد سے اس کا کوئی جائزہ نہیں لیا گیا، وفاقی کابینہ نے ماسٹر پلان پر نظرثانی کی منظوری دیدی ہے اور 16 مئی کو اس مقصد کے لئے قائم کئے جانے والے کمیشن کا آئندہ اجلاس ہو گا، معاملہ پیپرا کو بھجوایا جا چکا ہے جس کے بعد بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Leave a Reply