آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے چین کو برآمدات میں اربوں ڈالر اضافہ کے روشن امکانات ہیں، وزارت تجارت

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے چین کو برآمدات میں اربوں ڈالر اضافہ کے روشن امکانات ہیں۔ جن 313 اشیاء و مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی ہے چین ان کی درآمد پر50 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرتا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ ایف ٹی اے کے تحت 313 اشیاء پر ٹیرف لائن صفر …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے چین کو برآمدات میں اربوں ڈالر اضافہ کے روشن امکانات ہیں۔ جن 313 اشیاء و مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی ہے چین ان کی درآمد پر50 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرتا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ ایف ٹی اے کے تحت 313 اشیاء پر ٹیرف لائن صفر مانگی تھی جو انہوں نے تسلیم کر لیا، اب پاکستان چین کو 313 اشیاء ڈیوٹی فری برآمد کرے گا، ان میں ٹیکسٹائل، لیڈر، انجینئرنگ مصنوعات، پلاسٹک مصنوعات، زرعی مصنوعات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی اے کے تحت چین پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی تفصیلات ساتھ ساتھ دے گا۔ چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے برابر مراعات دی ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدہ کو حتمی شکل دیتے ہوئے پاکستانی صنعت کے تحفظ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply