وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت

کوئٹہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موثر جواب دیا جانا چاہئے۔ وہ پیر کو گورنر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس …

کوئٹہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موثر جواب دیا جانا چاہئے۔ وہ پیر کو گورنر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سول ہسپتال میں دہشت گرد حملہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاﷲ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply