عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے

نیویارک ۔ 17 مئی (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر بڑھنا اور سونے کی خریداری کم ہونا ہے۔ نیویارک سپاٹ میں سونے کی سپلائی کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 12,85.63ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی فیوچر ٹریڈنگ 0.9فیصد کی کمی کے ساتھ 1286.20ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔سونے کے بھاﺅ میں ایک دن …

نیویارک ۔ 17 مئی (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر بڑھنا اور سونے کی خریداری کم ہونا ہے۔ نیویارک سپاٹ میں سونے کی سپلائی کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 12,85.63ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی فیوچر ٹریڈنگ 0.9فیصد کی کمی کے ساتھ 1286.20ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔سونے کے بھاﺅ میں ایک دن کے اندر ایک دم کمی 16اپریل کے بعد پہلی بار دیکھی گئی، سپاٹ چاندی کے نرخوں میں 1.8فیصد کمی آئی اور اس کے سودے 14.53ڈالر فی اونس میں ہوئے۔ پلاٹنیم اور پلاڈیئم کے فی اونس بھاﺅ میں بھی ایک فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

Leave a Reply