یکم مارچ سے اب تک ایک ہزار 578 افراد پاکستان سے افغانستان واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور یکم مارچ سے اب تک ایک ہزار 578 افراد افغانستان واپس پہنچ گے ہیں، واپس جانے والے رجسٹرد افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد یو این ایچ سی آر کی جانب سے ادا کئے جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور یکم مارچ سے اب تک ایک ہزار 578 افراد افغانستان واپس پہنچ گے ہیں، واپس جانے والے رجسٹرد افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد یو این ایچ سی آر کی جانب سے ادا کئے جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان نے بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں سال یکم مارچ سے اب تک ایک ہزار 578 افراد وطن واپس گئے۔ واپس جانے والے افراد میں صوبہ بلوچستان سے 678 افرد، صوبہ خیبر پختنوخوا سے 730 افراد، صوبہ سندھ سے 66 افراد، صوبہ پنجاب سے 92 افراد، اسلام آباد سے 11 افراد اور آزاد کشمیر سے 11 افراد، مجموعی طور پر 400 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے 200 ڈالر فی افراد ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرد افغان مہاجرین سے درخواست کی ہے کہ وہ وطن واپسی کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے مراکز سے وطن واپسی کی مقررہ تاریخ حاصل کریں اور مقرہ تاریخ سے ایک دن قبل وطن واپسی کی تاریخ کو کنفرم کروالیں۔

Leave a Reply