وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سورن بے جان بیکوف سے ملاقات

بشکک ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سورن بے جان بیکوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بشکک صدارتی محل میں ہوئی۔ کرغزستان کے صدر سورن بے نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ کرغزستان صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون …

بشکک ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سورن بے جان بیکوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بشکک صدارتی محل میں ہوئی۔ کرغزستان کے صدر سورن بے نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ کرغزستان صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بہترین انتظامات پر کرغزستان کے صدرکا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا باقاعدہ اجلاس کچھ ہی دیر میں ہو جائے گا اس اجلاس میں آٹھ ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ/مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply