اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کرپشن بچانے کے لئے نیب کو بدنام اور متنازع بنا رہے ہیں، اپوزیشن پہلے عدالتوں پر حملے اور قومی اداروں کو بدنام کرتی رہی، کرپشن کے تحفظ کے لئے ہر ادارے کو کمزور کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کو موقع ملا تو نیب ہی ختم کر دیں گی، مریم بی …
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ کا مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر تبصرہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کرپشن بچانے کے لئے نیب کو بدنام اور متنازع بنا رہے ہیں، اپوزیشن پہلے عدالتوں پر حملے اور قومی اداروں کو بدنام کرتی رہی، کرپشن کے تحفظ کے لئے ہر ادارے کو کمزور کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کو موقع ملا تو نیب ہی ختم کر دیں گی، مریم بی بی کی ڈپریشن کا یہ عالم ہے کہ تعزیتی مقام پر جھوٹ کا بازار گرم کرتی رہیں۔ یہ بات انہوں نے مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کے والد کو جنہوں نے بدحال پاکستان دیا وہ آج انہیں کے دربار پر سجدہ ریز ہیں۔2013 میں ملنے والے پاکستان کے بارے میں انکے والد جھوٹ بولتے رہے یا آج وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔یہ بھی بتادیں کہ ”ووٹ کو عزت دو“ والے تماشے میں پچھلے کئی ماہ سے بریک کیوں لگائی گئی۔ ”ووٹ کو عزت دو“ کے اس ڈھکوسلے کی نئی ایکسپائری ڈیٹ کیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ سوئس بنکوں میں موجود پیسے کیا زرداری صاحب اور انکی اولاد کیلئے حلال ہیں یا دوبارہ بھی کبھی ”پیٹ پھاڑنے“ کا پروگرام بن سکتا ہے۔ آپ کے والد کے ادوارِ حکومت میں زرداری پر قائم مقدمات ٹھیک تھے یا آپ کے والد نے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے۔سیاسی شبعدہ بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاسکتا ہے نہ ہی خود کیلئے کسی رعایت کی توقع ممکن ہے۔پاکستان انشاء اللہ جلد اس بحران سے نکل آئے گا۔








