نئی دہلی ۔ 9 اگست (اے پی پی)بھارت کی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلی کالیکھو پل نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق کالیکھو پل نے ایٹا نگر میں وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر پھندے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔منگل کی صبح دس بجے ان کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔کالیکھو پل کو ایک ہفتہ قبل بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے …
اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 9 اگست (اے پی پی)بھارت کی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلی کالیکھو پل نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ۔پولیس کے مطابق کالیکھو پل نے ایٹا نگر میں وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر پھندے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔منگل کی صبح دس بجے ان کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔کالیکھو پل کو ایک ہفتہ قبل بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے ان کے عہدے سے بر طرف کیا گیا تھا ،وہ ابھی اپنے گھر منتقل نہیں ہوئے تھے ۔ان کی عمر 47 سال تھی ۔وہ 2015 تک کانگریس پارٹی کے ساتھ چلے آ رہے تھے تاہم اسی سال ان کو بی جے پی کی حمایت میں وزیر اعلی بننا نصیب ہوا تھا،کانگریس کی طرف سے گذشتہ سال دسمبر میں ان کی تقرری کو چیلنج کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے ان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیدیا تھا۔








