وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے بجٹ سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی مالیاتی صورتحال ہر سطح پر کفایت شعاری کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ ترین سے مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں پنجاب کے سالانہ بجٹ 2019-20ءسے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی مالیاتی صورتحال ہر سطح پر کفایت شعاری کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ ترین سے مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں پنجاب کے سالانہ بجٹ 2019-20ءسے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، سیکرٹری خزانہ، پنجاب کے چیف سیکرٹری، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق ہوگا جس میں سماجی شعبہ، زراعت اور صنعت کے لئے زیادہ رقوم کی تخصیص کے ساتھ انسانی ترقی اور علاقائی مساوات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سرکاری اور نجی شراکت کے فروغ پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply