صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ممتاز مصنف ایس ایم حالی کی چین کے صدر کی شخصیت پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کا محسن ملک ہے جس کے ساتھ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی شکل میں پاکستان نے پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر معاشی اور اقتصادی روابط قائم کئے ہیں۔ چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کا پرچم بردار منصوبہ ہے …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کا محسن ملک ہے جس کے ساتھ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی شکل میں پاکستان نے پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر معاشی اور اقتصادی روابط قائم کئے ہیں۔ چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کا پرچم بردار منصوبہ ہے جو خطہ میں اقتصادی خوشحالی لانے کے ساتھ ساتھ امن، علاقائی تعاون اور مختلف ممالک کے درمیان تال میل کی نئی بنیادیں فراہم کرے گا۔ سی پیک اور بی آر آئی (روڈ اینڈ بیلٹ انی شی ایٹو) چین کے صدر شی جن پنگ کی ذہنی کاوش کا نتیجہ ہے جن کا شمار موثر ترین عالمی رہنماو¿ں میں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے ممتاز مصنف، تجزیہ نگار اور کالم نگار ایس ایم حالی کی چین کے صدر شی جن پنگ کی شخصیت اور کار ہائے نمایاں پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply