توانائی اور پٹرولیم کے وسیع تر شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع ہیں، آئندہ مالی سالوں میں اس میں بڑی کامیابیاں نظر آئیں گی،وفاقی وزیر عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی اور پٹرولیم کے وسیع تر شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع ہیں، آئندہ مالی سالوں میں اس میں بڑی کامیابیاں نظر آئیں گی، 31 دسمبر تک جاری سرکلر ڈیٹ کے 806 ارب روپے کے بہاﺅ کو صفر پر لے جائیں گے، خلیفہ آئل ریفائنری …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی اور پٹرولیم کے وسیع تر شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع ہیں، آئندہ مالی سالوں میں اس میں بڑی کامیابیاں نظر آئیں گی، 31 دسمبر تک جاری سرکلر ڈیٹ کے 806 ارب روپے کے بہاﺅ کو صفر پر لے جائیں گے، خلیفہ آئل ریفائنری کا بھی رواں سال افتتاح ہو گا۔ پیر کو رواں مالی سال 2018-19ءکا اقتصادی سروے کے اجراءکے موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ ملک بھر کے کسی فیڈر پر نہیں کی گئی اور حکومت نے تقریباً 99.4 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کیا، عیدالفطر کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی، گذشتہ سات ماہ کے دوران بجلی کی مد میں 81 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply