وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا’ماحول کا عالمی دن 2019: فضائی آلودگی“ کے عنوان سے سیمینار میں خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج فضائی آلودگی کا ایک بڑاسبب ہے اور حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں پالیسی سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے، وزیر اعظم نے اس منصوبے کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے اور کلیدی شراکت …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج فضائی آلودگی کا ایک بڑاسبب ہے اور حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں پالیسی سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے، وزیر اعظم نے اس منصوبے کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے اور کلیدی شراکت داروں کے ساتھ پالیسی مشاورت کا عمل جاری ہے جسے کابینہ میں آئندہ چند ہفتوں میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی ) کے زیرِ منتظم ”ماحول کا عالمی دن 2019: فضائی آلودگی“ کے عنوان سے ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے فضائی آلودگی سمیت ہمارے دیگر کئی مسائل بھی حل ہوںگے جیسے، ایندھن کی درآمد کے بل میں کمی اور ٹرانسپورٹ کی دو تہائی لاگت کم ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply