اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ڈائریکٹر جنرل ژاﺅ ہونگ یانگ اور کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی ہیک نے یہاں ہفتہ کو ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر مستقبل میں پاکستان میں آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کی ڈی جی …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل ژاﺅ ہونگ یانگ اور کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی ہیک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ڈائریکٹر جنرل ژاﺅ ہونگ یانگ اور کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی ہیک نے یہاں ہفتہ کو ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر مستقبل میں پاکستان میں آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کی ڈی جی نے مشیر خزانہ کو مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کے علاوہ حکومت پاکستان کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے معاونت پر بریفنگ دی اور کہا کہ مالی سال 2020ءکے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں 2 ارب ڈالر کے قریب معاونت فراہم کی جائے گی








