لاہور۔15 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حکومت نہیں آسکتی‘ بلاول کو سب سے اپنے والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانی چاہئے جس دن بلاول ان کیخلاف تحریک چلائے گا اس کی سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے‘ شہباز شریف نے نواز شریف کو نکالنے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔15 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حکومت نہیں آسکتی‘ بلاول کو سب سے اپنے والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانی چاہئے جس دن بلاول ان کیخلاف تحریک چلائے گا اس کی سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے‘ شہباز شریف نے نواز شریف کو نکالنے کی پوری کوشش کی‘ شہباز شریف اور فریال تالپور کو ڈھیل حاصل ہے‘ڈیل نہیں ہو سکتی‘ بجٹ پیش کئے جانے کے وقت سابق صدر اور سابق وزیر اعظم کا ایک ساتھ ہونا ریکارڈ ہے‘ کرپٹ سیاستدانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی ہوئی دولت نہیں ملے گی‘ آصف زرداری کیخلاف اہم گواہ موجود ہیں‘ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بھی سنگین الزامات ہیں‘ آئندہ 15 دنوں میں مزید گرفتاریا ں ہو سکتی ہیں ‘ ریلوے میں 35 پسنجر اور 4 نئی فریٹ ٹرینیں چلانے کے بعد ہم راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، حیدرآباد ٹو سکھر کے لیے ایم ایل ون کے ساتھ ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے بی او ٹی کی بنیاد رپر ٹینڈر کرنے جارہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ایم ایل ون پر بھی ہمیں فنڈ مل گئے ہیں اور پنجاب حکومت نے ہمیں دونوں یونیورسٹیوں کے لیے بھی پیسے دے دیئے ہیں اس کے علاوہ ماں بچہ ہسپتال اور نالہ لئی کےلئے بھی فنڈز دستیاب ہیں یہ تمام پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ کویہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔








