چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کےلئے31 مارچ 2020ءتک کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزارتِ خزانہ نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کےلئے31 مارچ 2020ءتک کی مہلت دیدی ہے۔ وزارت خزانہ، محصولات واقتصادی امورکی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 40 ہزار روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے کئی سہولیات سے استفادہ …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزارتِ خزانہ نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کےلئے31 مارچ 2020ءتک کی مہلت دیدی ہے۔ وزارت خزانہ، محصولات واقتصادی امورکی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 40 ہزار روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے کئی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ 40 ہزار روپے والے بیئر رپرائز بانڈہولڈر کو اپنے بانڈز کو سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک آف پاکستان، حبیب بینک آف پاکستان اور بینک الفلاح کی مجازبرانچوں سے رجسٹرڈ پرائز بانڈ میں تبدیل کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ 40 ہزار روپے کا بیئرر پرائز بانڈ رکھنے والوں کو بانڈز کے بدلے میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس یا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکس کی مجاز برانچوں یا مراکز قومی بچت سے حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔

Leave a Reply