رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری میں 19;46;9 فیصد (102 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جنوری تامارچ اسلامی …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری میں 19;46;9 فیصد (102 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جنوری تامارچ اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 617 ارب روپے ہوگیا ۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 515 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں اسلامی بنکاری کے تحت فنانسنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،توانائی کی پیداواروترسیل اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں زیادہ فنانسنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دونوں شعبوں میں اسلامی بنکاری کے تحت فنانسنگ میں بالترتیب 16;46;9 اور12;46;2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں اسلامی بنکاری کی صنعت کے اثاثوں میں مجموعی طورپر4;46;9 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس عرصہ میں ڈیپازٹس کا حجم 2790 ارب روپے رہا ۔ تیسری سہ ماہی میں مجموعی ملکی بنکاری کی صنعت میں اسلامی بنکاری صنعت کا حصہ بلحاظ اثاثہ جات 15 فیصد اوربلحاظ ڈیپاذٹس 15;46;6 فیصد ریکارڈکیا گیا ۔ گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں روایتی بینکاری کے ساتھ ساتھ اسلامی بینکاری کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد اسلامک بینکنگ کے شعبہ کو میں دلچسپی لے رہی ہے ۔ اسی رحجان کے تناظر میں روایتی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے بینکوں نے اسلامی بینکاری کی خدمات کی فراہمی شروع کی ہے جس سےٍ اسلامی بینکنگ کی صنعت ترقی کررہی ہے ۔

Leave a Reply