بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 570.043 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 570.043 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.92 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 509.323 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعداد وشمارکے مطابق مارچ کے مہینے میں بنگلہ دیش کو ملکی برآمدات کے نتیجے میں 60.63 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔

Leave a Reply