اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 29 ارب14 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کےلئے 6 کھرب 75 ارب روپے کے …
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 6 کھرب 29 ارب14 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 29 ارب14 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کےلئے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر ےوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 97 کروڑ14 لاکھ ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سیکورٹی مےں اضافے کے لئے 28 ارب 50 کروڑ40لاکھ ، ایرا کے لئے3 ارب 50 کروڑ55لاکھ، فاٹا 10 سالہ پروگرام کے تحت10ارب، وفاقی حکومت کے ترقےاتی پروگراموں کے لئے 23 ارب50 کروڑ،گلگت بلتستان بلاک کے لئے 16 ارب 31 کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








