اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایوان میں پیش کئے گئے ضمنی مطالبات زر 1994ءسے 2018ءتک کے ہیں‘ جو مطالبات زر ہم ایوان میں پیش کر رہے ہیں وہ 222 ارب 14 کروڑ روپے کے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 599 ارب روپے سے زائد تھی۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں ضمنی مطالبات زر پر بحث سمیٹتے ہوئے …
وزیر مملکت برائے ریونیو کا قومی اسمبلی میں ضمنی مطالبات زر پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایوان میں پیش کئے گئے ضمنی مطالبات زر 1994ءسے 2018ءتک کے ہیں‘ جو مطالبات زر ہم ایوان میں پیش کر رہے ہیں وہ 222 ارب 14 کروڑ روپے کے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 599 ارب روپے سے زائد تھی۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں ضمنی مطالبات زر پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ان سے ہماری گھریلو تعلق داری ہے تو مجھے اس سے انکار نہیں، 1945ءمیں احسن اقبال کے دادا کو میرے نانا نے شکست دی تھی، ہم یہاں پر کسی کے خلاف الزام تراشی نہیں کر رہے بلکہ حقائق بیان کر رہے ہیں، کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کی‘ ہمیں عوام نے حقائق بیان کرنے کے لئے یہاں بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی مطالبات زر پر تنقید سے پہلے ان کی متعلقہ سال دیکھ لئے جاتے تو بہتر تھا، یہ 1993ءسے 2018ءتک کے مختلف ادوار کے ضمنی مطالبات زر ہیں جبکہ ہمارے دور میں یہ رقم نصف سے بھی کم ہے۔








