صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سماجی تبدیلیوں اور مسائل کے حل کے لئے اپنا آئینی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر وقت میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے غذائیت کی کمی‘ بچوں کی اموات‘ آبادی میں اضافے اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے مسائل دانشمندانہ طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سماجی تبدیلیوں اور مسائل کے حل کے لئے اپنا آئینی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر وقت میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے غذائیت کی کمی‘ بچوں کی اموات‘ آبادی میں اضافے اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے مسائل دانشمندانہ طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply