اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کی صبح کابل میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیکابل میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کی صبح کابل میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے کیونکہ پاکستان، طویل مدت تک اس عفریت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔








