پاک فرانس مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے مذاکرات کا چھٹا دور، فرانس میں کمیشن کے گزشتہ اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت پر پیشرفت کا جامع جائزہ لیاگیا

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاک فرانس مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے مذاکرات کا چھٹا دور پیر کو یہاں وزارت دفاع میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے پاکستان جبکہ سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کلیئر لینڈائس نے فرانس کی جانب سے وفد کی قیادت کی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف …

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاک فرانس مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے مذاکرات کا چھٹا دور پیر کو یہاں وزارت دفاع میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے پاکستان جبکہ سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کلیئر لینڈائس نے فرانس کی جانب سے وفد کی قیادت کی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شعبہ میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لئے جوائنٹ سکیورٹی کمیشن 2011ءسے باقاعدگی کے ساتھ اجلاس کر رہا ہے۔ مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے اجلاس کے دوران دونوں اطراف نے 2017ءمیں فرانس میں کمیشن کے گزشتہ اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت پر پیشرفت کا جامع جائزہ لیا۔ موجودہ سکیورٹی ماحول بالخصوص دہشت گردی سمیت درپیش چیلنجوں سے ابھرتے ہوئے خطرات پر قابو پانے کے لئے حکمت ہائے عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے سیکورٹی کے میدان میں جاری تعاون کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت اور اس کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے اس پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

Leave a Reply