اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے موثر قانون سازی اور سخت مالیاتی نظم وضبط کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوںپر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ریکارڈ مالیاتی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بنا پر ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباﺅ بڑھا ہے، تاریخی خسارہ چھوڑ کر …
وزیراعظم عمران خان کا نجی ٹی وی چینل ”اے آر وائی“ کے پروگرام میں پینل انٹرویو کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے موثر قانون سازی اور سخت مالیاتی نظم وضبط کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوںپر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ریکارڈ مالیاتی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بنا پر ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباﺅ بڑھا ہے، تاریخی خسارہ چھوڑ کر جانے والے اب ملک کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاستدانوں کی بے نامی جائیدادوں پر فوری طور پر بھرپور کارروائی شروع ہونے جا رہی ہے اور قانون کے مطابق بے نامی جائیدادیں (آج) منگل سے ضبط ہونا شروع ہو جائیں گی، قیادت کا جینا مرنا پاکستان میں ہوتا تو ملک میں اس طرح کے حالات نہ ہوتے، پاکستان کو پرانے انداز میں چلانے کی قطعی گنجائش نہیں ہے، نیا پاکستان بنانا پڑے گا، تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آیا ہوں اور ملک و قوم کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، کوئی این آر او نہیں ہو گا، این آر اوز نے ماضی میں ملک کو بہت نقصان پہنچایا، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کیلئے کسی کی کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نجی ٹی وی چینل ”اے آر وائی“ کے پروگرام میں پینل انٹرویو کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی صورتحال اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر پاکستانی کی زبان پر معیشت ہے، حالات کہاں جا رہے ہیں، یہ حالات کیوں پیدا ہوئے، اس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے۔








