وزارت قانون کو عوامی دولت لوٹنے والوں سے جیل میں اے کلاس کی سہولت واپس لینے کے لئے قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ عوامی دولت لوٹنے والوں سے اے کلاس جیل کی سہولت واپس لینے کے لئے قانون میں ترمیم کریں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ عوامی دولت لوٹنے والوں سے اے کلاس جیل کی سہولت واپس لینے کے لئے قانون میں ترمیم کریں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی ڈیل ہو گی اور کہا کہ عوامی پیسہ لوٹنے والے ایسے افراد کو جیل کے ان سیلوں میں رکھنا چاہیے جہاں عام چوری کے الزامات کے قیدی جیل کاٹتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی قیدی اے کلاس جیل کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور سوال کیا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو یہ استحقاق کیسے دیا جا سکتا ہے، ایسے لوگوں کو دیگر چوروں کی طرح عام جیلوں میں بھیجنا چاہیے۔

Leave a Reply