اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خانکسی بھی بدعنوان عنصر کو نیشنل ری کنسی لی ایشن آرڈیننس (این آر او) نہیں دیں گے ۔ انہوں نے پیر کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے فوج اور سول قیادت ایک ہی صفحے پرہے ۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیراعظم کسی بھی بدعنوان عنصر کو این آر او نہیں دیں گے ، اعجاز شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خانکسی بھی بدعنوان عنصر کو نیشنل ری کنسی لی ایشن آرڈیننس (این آر او) نہیں دیں گے ۔ انہوں نے پیر کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے فوج اور سول قیادت ایک ہی صفحے پرہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی شخص نے قانون کی خلاف ورزی کی یا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ قومی دولت لوٹنے میں ملوث عناصر کو سزا ملے گی۔








