ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) رائل سعودی نیول فورس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ منگل کو پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ بحریہ کے سربراہ نے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) رائل سعودی نیول فورس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ منگل کو پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ بحریہ کے سربراہ نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور بحرہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply