وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے اولڈ ایج ہومز کے قیام کے لئے سینئر سٹیزن بل 2019ءاور نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے حج 2019ءکے اضافی کوٹے کو سرکاری حج اسکیم کے تحت بروئے کار لانے، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا معاملہ تحقیقات کے لئے ایف …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے اولڈ ایج ہومز کے قیام کے لئے سینئر سٹیزن بل 2019ءاور نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے حج 2019ءکے اضافی کوٹے کو سرکاری حج اسکیم کے تحت بروئے کار لانے، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا معاملہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے، اور ملکی ایئر پورٹس کے بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہفتے میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم پہلی حج پرواز میں روانہ ہونے والے عازمین حج کو خود رخصت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے وزیر مملکت حماد اظہر کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply