وزیرِ اعظم عمران خان سے امریکی ادارہ راکی ماونٹین انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس سے نہ صرف ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ماحول کا تحفظ اور قدرتی وسائل کاصحیح استعمال یقینی بنانے میں مدد بھی ملے گی۔انہوں نے یہ بات کلین انرجی (شفاف توانائی) کے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس سے نہ صرف ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ماحول کا تحفظ اور قدرتی وسائل کاصحیح استعمال یقینی بنانے میں مدد بھی ملے گی۔انہوں نے یہ بات کلین انرجی (شفاف توانائی) کے شعبے سے منسلک معروف امریکی ادارہ راکی ماونٹین انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اموری بلاک لوونز اور ایتھن پال ویمپلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیرِ اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، معاون خصوصی ندیم بابر و دیگر شریک تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply